صحافیوں کو ساتھ لے کر چلنا اولین ترجیح ہے،زیشان اصغر

اُنہوں نے کہا کہ سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن کے پولیس اہلکاروں نے امن وآمان کی بحالی کے لئے پہلے بھی قربانیاں دی ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) ڈی آئی جی ملاکنڈ رینج زیشان اصغر نے کہا ہے کہ سوا ت سمیت ملاکنڈڈویژن کے تمام اضلاع میں امن وامان کی صورتحال بخش ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے سوات الیکٹرانک اینڈ پرنٹ میڈیا کے کارکن صحافیوں جن میں سوا ت الیکٹر انک میڈیا اینڈ پرنٹ ایسوسی ایشن کے صدر سعیدالرحمان ،سینئر صحافیوں غفو رخان عادل ،فیاض ظفر ،جنرل سیکرٹری شہزاد نوید ،ایگزیکٹیو کونسل کے ممبران ،نیازاحمد خان ،سیدشہاب الدین ،سلیم اطہر ،شیرین ذادہ ،شفیع اللہ ،فنانس سیکرٹری محمد خالق او ر کیمرہ مین مشرق نیوز لونگین خان سے اپنے آفس میں دوران ملاقات میں کیا ۔اُنہوں نے کہا کہ سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن کے پولیس اہلکاروں نے امن وآمان کی بحالی کے لئے پہلے بھی قربانیاں دی ہے اور اب بھی ملاکنڈڈویژن کی پولیس کسی بھی ناخوشگوار حالات سے نمٹنے کے لئے پرعزم ہے۔ اُنہوں نے کہاکہ صحافی معاشرے کی آنکھ ہیں اور کارکن صحافی معاشرے کے وہ پہلو او ر مسائل اُجاگر کرتے ہیں جو پولیس کی آنکھ سے اوجھل ہوتے ہیں صحافیوں کی نشاندہی پر پولیس کاروائی کرتی ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ صحافیوں او ر پولیس کا چولی دامن کا ساتھ ہے میں ہمیشہ مثبت صحافت کاحامی رہا ہوں اور یہاں بھی میری کوشش ہوگی کہ صحافیوں کوساتھ لیکر چلوں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More