بلدیاتی انتخابات میں تاریخی فتح عوام کے اعتماد کا اظہار ہے،محمد اعجاز خان

انہوں نے کہاکہ جے یو آئی امیدواروں کی کامیابی سے ثابت ہوا کہ عوام مزید موجودہ حکمرانوں کو برداشت کرنے کو تیار نہیں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) جمیعت علماء اسلام کے ضلعی ترجمان محمد اعجاز خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں جمعیت علماء اسلام کے امیدواروں کی تاریخی فتح موجودہ حکمرانوں کے لئے بدترین شکست ہے،انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کو خدمت کا موقع دے کر عوام نے ہم پرجو اعتماد کیا ہےاسے ہرحال میں بحال رکھا جائےگا۔انہوں نے کہاکہ جے یو آئی امیدواروں کی کامیابی سے ثابت ہوا کہ عوام مزید موجودہ حکمرانوں کو برداشت کرنے کو تیار نہیں،جے یو آئی کےامیداواراور کارکنان جذبہ خدمت سے سرشار ہیں جو دن رات عوام کی خدمت کے لئے تیار رہتے ہیں جبکہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے بھی عملی جدوجہدکررہےہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More