بجٹ سازی میں عوام کی شرکت سے لوگوں کے مسائل ہونگین، ڈاکٹر یاسمین گل

ڈاکٹر یاسمین گل نے کہاکہ حکومت ہر سال عوام کے لئے بجٹ سازی کرتے ہیں مگر اس میں بہت ہی کم عوام کی رائے لی جاتی ہے

سوات( زما سوات ڈاٹ کام)  مینگورہ میں غیر سرکاری تنظیم عوامی ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے سمینار سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کی رہنما ڈاکٹر یاسمین گل نے کہاکہ حکومت ہر سال عوام کے لئے بجٹ سازی کرتے ہیں مگر اس میں بہت ہی کم عوام کی رائے لی جاتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ زیادہ ترمنصوبوں کے لئے بنائے گئے بجٹ اپنی افادیت کھودیتی ہے۔ انہوں نے کہااگر عوام سے بجٹ سازی میں رائے لی جائیں توان کے ضروریات کے مطابق منصوبہ بندی کی جائیگی جس سے عوام کے مسائل حل ہونے میں مددملی گی، سمینار میں مختلف سماجی نتظیموں اور حکومتی اہلکاوروں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر سماجی ادارے کے رہنما محی الدین نے کہاکہ بلدیاتی اداروں ، صوبائی و قومی سطح پر بجٹ سازی کو اس طرح پیچیدہ بنایا گیاہے کہ بعض اوقات عوامی نمائندگان کو بھی اس بارے میں معلومات نہیں ہوتی اور بجٹ کو اکثر عجلت میں پیش اور پاس کیاجاتاہے۔ بجٹ سے قبل عام لوگوں اور مخصوص طبقات جن میں خواتین، معذور افراد، خواجہ سرا اور اقلیتی برادری کو اعتماد میں لیا جائیں اور ان کی مشاورت سے بجٹ بنایاجائیں۔ ا س موقع پر کہاگیاکہ عام لوگ آر آئی قانون کے تحت بجٹ میں ان کے فلاح وبہود کے لئے رکھے گئے رقم بارے معلومات حاصل کرسکتے ہیں،سمینار میں کہاگیا کہ پاکستان کی ہرشہری کا قانونی حق ہے ان کے لئے بنائے گئے منصوبوں کے بارے میں معلومات حاصل کریں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More