سوات،ڈپٹی کمشنر جنید خان کا مٹہ کے سیاحتی مقام سلاتنڑ کا دورہ

ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وادی سلاتنڑ کا شمار سوات کے خوبصورت مقامات میں ہوتا ہے لیکن بدقسمتی سے سلاتنڑ اب تک سیاحوں کی نظروں سے اوجھل رہا ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) وزیر اعلی محمود خان کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے سوات  کی تحصیل مٹہ کے نئے سیاحتی مقام سلاتنڑ کا دورہ کیا۔ جہاں پر انہوں نے سہولیات کا جائزہ لیا،ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وادی سلاتنڑ کا شمار سوات کے خوبصورت مقامات میں ہوتا ہے لیکن بدقسمتی سے سلاتنڑ اب تک سیاحوں کی نظروں سے اوجھل رہا ہے۔گبین جبہ کی طرح وادی سلاتنڑ میں بھی سیاحوں کی سہولت کے لیے کیمپنگ پاڈز لگائیں جائیں گے اور بہت جلد سلاتنڑ بھی گبین جبہ اور ملم جبہ کی طرح سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن جائے گا جس کے پرومشن کے لیے وزیر اعلی محمود خان کی خصوصی دلچسی پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور بہت جلد دیگر علاقوں کی طرح سلاتنڑ میں بھی سیاحتی سرگرمیاں شروع کئے جائیں گے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More