سوات میں ٹیکسوں کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کریں گے،محمد امین

بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھر پور حصہ لیں گے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام )امیر جماعت اسلامی مینگور ہ شہر محمد امین نے کہا ہے کہ ضلع سوات میں ٹیکسوں کے نفاذ کیخلاف بھر پور احتجاجی تحریک شروع کریں گے،بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ  کے ظالمانہ فیصلہ کو مسترد کرتے ہیں،بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھر پور حصہ لیں گے،17 اضلاع سے حکمران پارٹی کا جنازہ نکل گیا،باقیماندہ اضلا ع میں انکی تدفین کر یں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کی مینگورہ شہر کے اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہ حکومت آئی ایم ایف کے دباؤ پر ملاکنڈ میں ٹیکسوں کا دائرہ بڑھانا چاہتے ہیں جسکے خلاف بھر پور احتجاجی تحریک شروع کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ ظالمانہ فیصلہ ہے اس کو مسترد کرتے ہیں،مینگورہ شہر کے مسائل میں روز بروز اضافہ ہو رہاہے،جس کے خلاف بھر پور احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائیگا،اجتماع ارکان میں ایک قرار داد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ سیدو شریف قبرستان کو قبضہ مافیا سے واگزار کرکے سیاسی اثر و رسوخ استعمال کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More