سوات پولیس نے سال 2021کے دوران 8ہزار افراد گرفتار کئے،تین ہزار سے زائد مقدمات درج

ضلعی پولیس سربراہ زاہد نواز مروت کا بطور ڈی پی اُو سوات چارج سنبھالتے ہوئے دفتر ہذا میں اوپن کورٹ کا انعقاد کیا گیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سال 2021کے دوران سوات پولیس کی کارکردگی جرائم کی روک تھام اور امن و آمان کے قیام کے حوالے سے انتہائی تسلی بخش رہی، سال 2021کے دوران 5683مقامات پر سنیپ چیکنگ اور 3862سے زائد مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کرتے ہوئے 12,168مشتبہ افراد گرفتار کئے گئے۔ مجرمان اشتہاریوں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے سنگین، دیگر مقدمات میں مطلوب 377مجرمان اشتہاری گرفتار کئے گئے۔اسلحہ، ایمونیشن غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے افراد کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 78کلاشنکوف، 40رافلز، 374بندوقیں، 1426پستول، 13ایچ ایم جی/اسٹینڈ گن،28ہینڈ گرینیڈ، 92خنجر، 14مارٹر اور24,050عدد مختلف بور کے کارتوس برآمد کئے گئے۔منشیات فروشوں /موت کے سوداگروں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 1002کلو چرس، 97کلو ہیروین، 4465لیٹر شراب،17.5کلو آئس،323گرام افیون برآمد کئے۔اسی طرح سال 2021کے دوران چوری شدہ 87عدد موٹر سائیکلز /موٹر کارز برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کئے گئے۔ضلع میں امن و امان کے قیام کے خاطر 4011سے زائد افراد کیخلاف 110/109/106/107ض ف دفعات کے تحت کارروائی انسدادی عمل میں لائی گئی۔کرایہ داران ایکٹ کے تحت بیرونی اضلاع سے آئے ہوئے لوگ جو یہاں پر غیر قانونی طور پر کرایہ کے مکانوں میں رہائیش پذیر تھے انکے خلاف 1118مقدمات کرایہ داران ایکٹ کے تحت درج کئے گئے۔اسی طرح ضلعی پولیس سربراہ زاہد نواز مروت کا بطور ڈی پی اُو سوات چارج سنبھالتے ہوئے دفتر ہذا میں اوپن کورٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں اب تک کل2081درخواستیں موصول ہوئیں جن میں 1774درخواستوں کو فوری طور پر حل کیا گیا جبکہ 307درخواستیں مختلف نوعیت کے پینڈنگ ہیں جس کو حل کرنے کے لئے ڈی آرسی کمیٹیاں کوشاں ہیں۔اسکے ساتھ ساتھ ضلع میں مزید چور چکار اور جرائم پیشہ اشخاص کے نقل و حرکت پر کھڑی نگرانی جاری رکھنے کے ضلعی پولیس سربراہ زاہد نواز مروت نے ہدایات کئے گئے ہیں علاقے سے جرائم یشہ اشخاص و منشیات فروشوں اور امن و امان خراب کرنے والوں کا خاتمہ پولیس کی اولین ترجیح اور ذمہ داری ہیں۔ پر امن شہریوں کی مال و جان کی تحفظ کیلئے سوات پولیس کی مزید کوششیں جاری ہیں۔ڈی پی اُو سوات زاہد نواز مروت نے جملہ ایس ڈی پی اُوز اور ایس ایچ اُوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان برقرار رکھنے کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہ کریں اور شریف شہریوں کیساتھ اچھے روئیے سے پیش آئیں تاکہ عوام کا اعتماد پولیس پر بحال ہو۔انہوں نے عوام کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام بھی پولیس کے ساتھ منشیات فروشوں، سماج دشمن عناصر اور امن و امان کو خراب کرنے والے عناصر کے خلاف اپنا کردار ادا کرکے آنے والے نسلوں کو منشیات سے پاک ماحول فراہم کرنے میں مدد کریں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More