ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے نہیں کرنے دیں گے، محمد امین

عوام کیساتھ ہر ظلم و ناانصافی کوکسی بھی حد تک قبول نہیں کریں گے

سوات ( زما سوات ڈاٹ کام) امیر جماعت اسلامی مینگورہ شہر محمد امین نے کہا ہے کہ ہم ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کرنے نہیں دیں گے، موجودہ حکومت ہر روز غریبوں کے جیبوں پر نئے نئے طریقوں سے ڈاکہ ڈال رہی ہے، بجلی بلوں میں فیول ایڈ جسمنٹ کے نام پر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے،ٹیکسز کے نفاذ نے غریب عوام کا ذہنی سکون چھین لیا ہے،جسکی وجہ سے ملک میں غریب عوام کا عرصہ حیات تنگ ہوتا جا رہا ہے لوگ خودکشیوں پر مجبور ہورہے ہیں،عوام کیساتھ ہر ظلم و ناانصافی کوکسی بھی حد تک قبول نہیں کریں گے۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی مینگورہ شہرو سابق ایم پی اے محمد امین نے رحیم آباد میں احتجاجی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آج بجلی بلوں میں ٹیکس نافذ کیا گیا تو کل سوات میں ہر چیز پر ٹیکس لگایا جائے گا،عمران خان جب سے اقتدار میں آئے ہیں تو ٹیکسز کے نفاذ کے علاوہ انہوں نے کچھ نہیں کیا،اشیائے خور دونوش کی قیمتیں غریب عوام کی قوت خرید سے باہر ہوچکی ہے،عوام حیران و پریشان ہیں کہ ٹیکسز کی مد میں وصول کردہ پیسے کہاں خرچ ہورہے ہیں،وزیروں و مشیروں کے بینک بیلنس میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے،سوات سے منتخب نمایندوں نے سوات کے عوام کیلئے کچھ نہیں،صرف اور صرف ہوائی بیان بازی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے،ملک پر عملا ائی ایم ایف کی حکمرانی چل رہی ہیں۔حکمران برائے نام ہیں۔عوام کے مسائل میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف حکومت ٹیکسز میں اضافہ کر رہی ہے تو دوسری طرف ایم این ایز و ایم پی ایز لوٹ مار میں مصروف ہیں،ملک مکمل طور پر دیوالیہ ہوچکا ہے،عمران خان چیخ چیخ کر جلسوں میں کہتے تھے کہ میرے پاس معاشی ماہرین موجود ہیں جو ملک میں تبدیلی لاسکتے ہیں،لیکن حقیقت میں عمران خان کے کابینہ میں سارے لوٹے اور ڈاکوں اکٹھا ہوئے ہیں،جنہوں نے ملک کو کنگال کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں،جماعت اسلامی کے پاس باصلاحیت،نڈ راور ایماندار قیادت موجود ہے،جسکے ذریعے جماعت اسلامی ملک کو خوشحالی کی طرف گامزن کرسکتی ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More