سوات میں کلچرل نائٹ کا انعقاد، روایتی موسیقی اور اتنڑ کا مظاہرہ

تقریب میں فخر سوات ایوارڈ بھی دئے گئے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں نئے سال کی خوشی میں کلچرل نائٹ کا اہتمام کیا گیا۔کلچرل نائٹ میں ادیبوں،شاعروں اور مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ کلچرل نائٹ کا انعقاد کے پی ٹوورزم ڈیپارٹمنٹ اور مٹکا سپاٹ کی جانب سے یونیورسٹی کے طلباء کے تعاون کیا گیا تھا جس کے مہمان خصوصی صوبائی چئیرمین ذکواۃ انجینئر عمر فاروق تھے۔ تقریب میں روایتی موسیقی،اتنڑ اور شعراء کی جانب سے شاعری کی گئی جسے حاضرین نے خوب داد سے نوازا۔تقریب میں فخر سوات ایوارڈ بھی دئے گئے۔ مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھانے والے افراد کو صوبائی ذکواۃ چئیرمین انجینئر عمر فاروق اور ضلعی ذکواۃ چئیرمین، ملک اختر خان نے ایوارڈز دئے۔ تقریب کے اختتام پر انجینئر عمر فاروق نے دو لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیا

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More