اے این پی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، عاصم خان

انہوں نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی روزاول سے پختون قوم کے حقوق کے لئے عملی جدوجہدکررہی ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)عوامی نیشنل پارٹی کے نوجوان رہنماء عاصم خان آف پٹھانے کاکہناہے کہ بلدیاتی الیکشن میں ہرتحصیل، یونین کونسل،نیبرہوڈوغیرہ سے امیدواروں کو سامنے لائیں گے،اس سلسلے میں پارٹی قیادت نے ایک مضبوط اور منظم پروگرام مرتب کیاہے جس کے تحت بلدیاتی الیکشن میں نمایاں کامیابی حاصل کریں گے،میڈیاسےگفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی روزاول سے پختون قوم کے حقوق کے لئے عملی جدوجہدکررہی ہے جس کے سبب قوم میں اپنے حقوق کے حوالے سے شعور بھی اجاگر ہوچکاہے،لوگ موجودہ حکومت سے مایوس ہوچکے کیونکہ حکمرانوں نے اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کی بجائےمہنگائی،بحرانوں،محرومیوں،مایوسی اوردیگر مسائل کے سواکچھ نہیں دیاہے،انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت سے اب اپنے ہی کارکن بھی مایوس ہوچکے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ دیگر پارٹیوں میں شامل ہورہے ہیں یہ مایوس لوگ اب عوامی نیشنل پارٹی کی طرف پُرامیدنظروں سے دیکھ رہے ہیں تاہم اے این پی انہیں مایوس نہیں کرے گی بلکہ ان کی حقیقی معنوں میں ترجمانی اور نمائندگی کرے گی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More