خدمات تک رسائی کمیشن کی ضلعی جائزہ کمیٹی کا اجلاس، پولیس کی کارکردگی بہتر رہی

حامد خان نے بعض محکموں کی جانب سے کارکردگی رپورٹ بروقت فراہم نہ کرنے اور خدمات فراہمی میں تاخیر پر انتباہ جاری کیا

سوات(نمائندہ بیان) خدمات تک رسائی کمیشن کی ضلعی جائزہ کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات حامدعلی خان نے کی۔ اجلاس میں ضلعی سطح پر خدمات کی فراہمی اور محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ضلعی محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اے ڈی سی سوات حامد خان نے بعض محکموں کی جانب سے کارکردگی رپورٹ بروقت فراہم نہ کرنے اور خدمات فراہمی میں تاخیر پر انتباہ جاری کیا۔ حامدعلی خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ خدمات تک رسائی قانون کے تحت بروقت خدمات کی فراہمی متعلقہ محکموں کی زمہ داری ہے اور متعلقہ محکمے اس سلسلے میں مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوامی خدمات بروقت سر انجام دیں۔ اجلاس کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سوات عمران خان نیکارکردگی پر بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ خدمات تک رسائی قانون کے تحت کمیشن نے کل 41 خدمات کو ضروری خدمات تصور کرتے ہوئے نوٹیفائی کی ہیں۔ عوامی خدمات میں 10 خدمات ضلعی انتظامیہ، پانچ محکمہ پولیس، تین محکمہ ٹرانسپورٹ، دو محکمہ جنگلات، آٹھ محکمہ بلدیات، چھہ محکمہ زکوۃ، دو محکمہ صحت، دو محکمہ تعلیم اور تین محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے متعلق ہیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ سال 2021 میں محکمہ پولیس کی کارکردگی سب سے بہترین رہی اور تمام خدمات بروقت پہنچائی گئیں. سال 2021 میں   سوات میں مجموعی طور پر87 ہزار 756 خدمات وصولی کی درخواستیں آر ٹی ایس سوات کمیشن کو رپورٹ ہوئی جس میں سے  92.7 فیصد خدمات مقررہ وقت پر سرانجام دئے گئے۔ اور  7.23 فیصد خدمات تاخیر سے مکمل ہوئیں۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سوات عمران خان نے اجلاس کو مزید بتایا کہ تمام متعلقہ محکموں کے نامزد افسران و اہلکاران ار ٹی ایس قانون کے تحت درخواست کنندہ کو درخواست وصولی پر رسید دینے کا پابند ہیں. اس سلسلے میں خدمات تک رسائی کمیشن نے پہلے مرحلے میں تمام متعلقہ افسران کو رسید بک فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ عوام کمیشن کے خدمات سے بہتر طریقے سے استفادہ کرسکیں۔ اے ڈی سی سوات نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن کے واضح کردہ مقرر مدت میں عوام کو خدمات کی بروقت فراہمی یقینی بنائیں اور ان کے ہدایات پر عمل درآمد کریں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More