مالم جبہ جانے والے سیاحوں پر پولیس کا تشدد،ڈی پی او نے انکوائری کا حکم دے دیا

واقعے کے حوالے سے ڈی پی او سوات زاہد نواز مروت نے انکوائری کا حکم دے دیا اور ایس پی شاہ حسن کو انکوائری کا کام سونپ دیا گیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) چارباغ پولیس نے منگلور میں مالم جبہ جانے والے چار نوجوان سیاحوں کو  شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،سیاحوں کو پولیس اسٹیشن میں بند کرکے اُن کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا۔ نوجوانوں کے مطابق پولیس نے گاڑی کو سائڈ پر نا کرنے پر انہیں تشدد کا نشانہ بنا یا اور بعد ازاں تھانے میں بند کردیا۔نوجوانوں کے مطابق پولیس اہلکاروں نے انہیں گالیاں بھی دیں۔مقامی معززین کے بعد چاروں نوجوانوں کو ضمانت پر رہا کردیا گیا جبکہ گاڑی تھانے میں بند کردی گئی۔پولیس کا موقف ہے کہ نوجوانوں اشارہ دیا گیا لیکن وہ نہیں رُکے  اور سڑک بھی بند کردی گئی تھی جس کے باعث ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔واقعے کے حوالے سے ڈی پی او سوات زاہد نواز مروت نے انکوائری کا حکم دے دیا اور ایس پی شاہ حسن کو انکوائری کا کام سونپ دیا گیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More