ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات، الیکشن کمیشن نوٹس لیں، جے یو آئی

حکومتی وزراء ممبران اسمبلی ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات پر عوام کے ووٹ خریدنے سے گریز کریں

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) جے یو آئی سوات کا بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں حکومت کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کے اعلان پر الیکشن کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ، حکومتی وزراء ممبران اسمبلی ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات پر عوام کے ووٹ خریدنے سے گریز کریں بصورت دیگر جمعیت علمائے اسلام اس کے خلاف سڑکوں پر آنے سے دریغ نہیں کریگی، ان خیالات کا اظہار جے یو آئی سوات کے ضلعی امیر فتحت اللہ نے دیگر پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے ہمراہ سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ حکومت ممبران اسمبلی ڈاکٹر امجد، مراد سعید اور محب اللہ آئے روز اپنے حلقے نیابت میں ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات کررہے ہیں جو الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، انہوں نے کہا کہ مختلف ادارے سوئی گیس، واپڈا اور ضلعی انتظامیہ اس غیر قانونی کام میں ان کے ساتھ تعاون کررہے ہیں لہٰذا وہ بھی اس غیر قانونی اقدام باز رہے ہیں بصورت دیگر جے یو آئی سوات ان اقدامات کے خلاف سڑکوں پر آنے سے دریغ نہیں کریں گے، انہوں نے الیکشن کمیشن پر واضح کیا کہ صوبے میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں حکومتی نمائندوں کی شکست ان کے خلاف عوامی ریفرینڈم تھا اور دوسرے مرحلے میں شکست کے خوف سے اب وہ ترقیاتی منصوبوں کے اعلان کے ذریعے لوگو ں گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں جس میں جے یو آئی انہیں کامیاب نہیں ہونے دیگی، انہوں نے واضح کیا کہ اگر الیکشن کمیشن نے ان غیر قانونی اقدامات کے خلاف قانونی کاروائی نہیں کی تو جے یو آئی اس کے خلاف بھر پور مزاحمت کریگی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More