سوات میں55 ماربل فیکٹریاں بند، سیکڑوں مزدور بے روزگار ہوگئے

عبداللہ خان کے مطابق پہلے میری فیکٹری کے بجلی کا بل 80 ہزار روپے تک آیا کرتا تھا جبکہ اس ماہ بل ایک لاکھ56ہزار آیا ہے

سوات(عدنان باچا- زما سوات ڈاٹ کام) صوبہ بھر کی طرح سوات میں بھی ماربل فیکٹریاں بند ہو گئی جس کے باعث سیکڑوں مزدور بے روزگار ہو گئے ہیں۔ ماربل فیکٹریز ایسوشی ایشن خیبر پختونخوا نے بجلی کے بلوں میں اضافے اور بجلی کی بندش کے خلاف احتجاج کیا تھا اور صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا بھی دیا تھا جبکہ ایسوسی ایشن نے مطالبات نا ماننے کی صورت میں  فیکٹریاں بند کرنے کی دھمکی دی تھی ۔ ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر سجاد خان کی ہدایات پر صوبہ بھر میں ماربل فیکٹریاں بند کردی گئی ،سوات میں بھی چھوٹے بڑے55 کارخانے بند ہو گئے ہیں جس میں کام کرنے والے تقریباً آٹھ سو سے زائد مزدور بے روزگار ہو گئے ہیں ۔ سوات میں ایک ماربل فیکٹری کے مالک عبداللہ خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  سوات میں بڑے مشین والے 44 کارخانے ہیں جبکہ اسکے ساتھ چھوٹۓ مشینوں کے فیکٹریوں اور شو رومز کو ملاکر یہ تعداد 55 تک پہنچ گئی ہے۔ عبداللہ خان کے مطابق پہلے میری فیکٹری کے بجلی کا بل 80 ہزار روپے تک آیا کرتا تھا جبکہ اس ماہ بل ایک لاکھ56ہزار آیا ہے، پہلے ہفتے میں تین دن بجلی بند کردی جاتی تھی لیکن جنوری کے مہینے میں صبح9 بجے بجلی بند کردی جاتی تھی اور شام4 بجے بحال کردی جاتی جس کے بعد فیکٹری میں کام کرنا مشکل ہوجاتا کیونکہ شام کے بعد بجلی کا یونٹ مہنگا ہوجاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان فیکٹریوں میں کام کرنے والے مزدوروں کی اوسط تنخواہ12ہزار سے15ہزار ہوتی ہے جبکہ اوور ٹائم میں یہ مزدور10 ہزار مزید کماتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیکٹریوں کی بندش سے تقریباً 825 مزدور صرف سوات میں ے روزگار ہوئے ہیں جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع میں یہ تعدادہزاروں تک پہنچ چکی ہے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More