سوات میں بی وَنر فرنچائز کا افتتاح کردیا گیا

اپنا کاروبار آن لائن کریں گے جس سے لوگوں کو بہت فائدہ ہوگا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں ای کامرس یا آن لائن کاروبار کے لئے بی ونرکے نام سے فیسیلی ٹیشن سنٹر سیدو شریف میں قائم کردیا گیا، بی ونر فرنچائز کا افتتاح شاہی خاندان کے میانگل شہریار امیر زیب اور جماعت اسلامی کے حاجی محمد یاسین نے کیا۔اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔ بی ونر سوات کے کوارڈینیٹرمحمد وقاص نے کہا کہ دنیا ای کامرس میں ترقی کررہی ہے اور پوری دنیا کا اس میں حصہ ہے ،ہم پاکستانیوں کا بھی اس میں حصہ ہونا چاہئے،انہوں نے کہا کہ ای کامرس میں ہم کاروبار کیسے کریں یا اس میں پراڈکٹ کیسے فروخت کریں تو یہ سیکھنے کے لئے لوگ اسلام آباد اور پشاور جایا کرتے تھے ،تو ہم نے بہترین حل یہ نکالا کہ کیوں نا یہاں پر ایک فرنچائز کھولا جائے اور انٹرنیشنل لیول کے ٹریننگز یہاں سوات میں لوگوں کو دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن کاروبار کے حوالے سے لوگوں کو یہاں پر ٹریننگز دی جائے گی اور انہیں پیسہ کمانے کے طریقے سکھائیں جائیں گے۔اس موقع پر دیگر شرکاء نے بی ونر کے فرنچائز کی سوات  میں قیام پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ سوات کے تعلیم یافتہ لوگ اب جدت کی طرف چلے جائیں گے اور اپنا کاروبار آن لائن کریں گے جس سے لوگوں کو بہت فائدہ ہوگا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More