ریوالوشنری سٹونٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام سامنے احتجاجی مظاہرہ

انہوں نے کہا کہ طلبہ یونین سے پابندی ہٹا دی جائے اور اس دور کے مارشلائی نظام کا خاتمہ کیا جائے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)ریوالوشنری سٹونٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام طلبہ کا تعلیمی اداروں میں یونین بحالی کے لئے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جس پر مختلف قسم کے نعرے درج تھے، احتجاجی مظاہرے سے خطا ب کرتے ہوئے سابقہ تحصیل کونسلرڈاکٹر خالد محمود، سابقہ ضلع کونسلر فضل معبود، آر ایس یف کے ارگنائزر پختونخوا سنگین خان، پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپین کے مرکزی ممبر عبدالمالک، سابقہ صدر پی ایس ایف عجب خان اور دیگر نے کہا کہ ضیاء الحق کے دور میں مارشلاء لگائی گئی اور تعلیمی اداروں میں ہر قسم کے یونین بنانے پر سختی سے پابندی عائد کردی گئی،جس کی وجہ سے طلبہ آئینی اور جمہوری حق سے محروم ہیں، انہوں نے کہا کہ طلبہ یونین سے پابندی ہٹا دی جائے اور اس دور کے مارشلائی نظام کا خاتمہ کیا جائے، لہٰذا ہم موجودہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ طلبہ یونین پر جو پابندیاں عائد کردی گئی اس کو فی الفور ختم کیا جائے اور تعلیمی اداروں میں الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے، انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات حل نہ کئے گئے تو احتجاج مزید وسیع کریں گے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More