ضلع سوات میں بہار شجر کاری مہم کا آغاز ہوچکا ہے، مہم مارچ کے آخر تک جاری رہے گی، ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر

ایونٹ میں پلانٹیشن بھی کیا جائے گا اور پودے مفت تقسیم کئے جائیں گے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ فورسٹ آفیسر محمد وسیم کا کہنا ہے کہ ضلع سوات میں شجر کاری منظم طریقے سے جاری ہے، پودے لگانے اور تقسیم کا عمل ضلع بھر میں جاری ہے، اس سلسلے میں فتح پور، مینگورہ اور کبل میں ایونٹ بھی منعقد کئے جائیں گے، ایونٹ میں پلانٹیشن بھی کیا جائے گا اور پودے مفت تقسیم کئے جائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پختونخوا ریڈیو سوات میں براہ راست پروگرام میں شرکت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شجرکاری کو بہتر اور بھرپور انداز میں یقینی بنانے کے لئے سکول، کالجز کے طلباء اور عوام کی شرکت یقینی بنائی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مون سون اور بہار کے لئے شجرکاری کرتے ہوئے دو لاکھ پچاس ہزار پودے لگائے جاچکے ہیں، اور اسی طرح نو لاکھ سے زائد پودے عوام میں مفت تقسیم کئے گئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ بہار شجر کاری مارچ کے آخر تک جاری رہے گی۔ فیلڈ آفیسر فیصل شہزاد نے نے بھی بطور مہمان پروگرام میں شرکت کی اور ان کا کہنا تھا کہ خواتین کی شرکت کو مدنظر رکھتے ہوئے خواتین کے لئے بھی شجر کاری کے مواقع پیدا کئے گئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ خواتین کی جانب سے بھی پودے فراہم کرنے کے لئے درخواستیں آفس کو موصول ہوئی ہیں اور ڈیمانڈ کے مطابق پودے مہیا کردئیے گئے ہیں، ان کا کہنا تھا خواتین اب اس شعبے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور یہ ان کے لئے کمائی کا ذریعہ ہے۔ ڈسٹرکٹ فورسٹ آفیسر نے عوام سے اپیل کی کہ شجرکاری میں بھرپور شرکت کر کے سوات کو مذید سرسبز بنائیں اور ماحول دوست اقدام میں اپنا حصہ ڈالیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More