منگلور ، نامعلوم مسلح افراد نے پولیس ناکہ پر فائرنگ کردی

دوسرے ناکے پر فائرنگ کے دوران پولیس نے جوابی فائرنگ کردی جس سے کار کے ٹائر پھٹنے سے حملہ آور گاڑی چھوڑ کرفرار ہونے میں کامیاب ہوگئے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقہ منگلور میں پولیس ناکے پر مسلح افراد کی فائرنگ،کوئی جانی نقصان  نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق سوات کے علاقہ منگلور میں گزشتہ رات ایک بجے کے قریب منگلور میں کار سواروں کی پولیس ناکے پر فائرنگ کردی، پولیس کا کہنا ہے کہمسلح افراد نے کار روکنے پر فائرنگ کردی، جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دوسرے ناکے پر فائرنگ کے دوران پولیس نے جوابی فائرنگ کردی جس سے کار کے ٹائر پھٹنے سے حملہ آور گاڑی چھوڑ کرفرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More