بلدیاتی انتخابات میں جیت اے این پی کی ہوگی، عطاء اللہ خان

اس موقع پر دیگر پارٹیوں سے لوگ مستعفی ہوکر اے این پی میں شامل ہو گئے

سوت (زما سوات ڈاٹ کام)  ویلج کونسل سیدو شریف 1 سے جنرل کونسلر کی نشست پر عوامی نیشنل پارٹی کے اُمیدوار سابقہ کونسلر عطا ء اللہ خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں سیدو شریف کے عوام اے این پی کو کامیاب کرے گی، سیدو شریف بازار میں منعقدہ  شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ علاقے کے مسائل کے بہتر حل کے لئے عوام کو اے این پی کا ساتھ دینا ہوگا، علاقے میں ترقیاتی کاموں سمیت تعلیم پر خصوصی توجہ دی جائے۔ اس موقع پر دیگر پارٹیوں سے لوگ مستعفی ہوکر اے این پی میں شامل ہو گئے۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More