سوات میں ویکسینیشن کی شرح 84 فیصد، دوسرے اور بوسٹر ڈوز کے لئے اقدامات تیز

فسٹ ڈوز کے تحت ہدف مکمل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سوات ڈاکٹر محمد سلیم خان کا کہنا ہے کہ ضلع سوات میں کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے اقدامات تسلی بخش ہیں، 84 فیصد ویکسینیشن ریٹ کے ساتھ 80 فیصد کا حدف پورا کیا ہے اور مکمل ویکسینیشن کے لئے اقدامات تیز کردئیے ہیں، ضلع بھر میں عوام کی جانب تعاون مثالی ہے، امیکرون لہر کے دوران حالات قابو میں رہے اور ہسپتالوں پر کوئی اضافی بوجھ نہیں پڑا، کورونا کیر اور ویکسینیشن سہولیات کو ضلع کے تحصیلوں اور بنیادی مرکز صحت تک پھیلایا ہے۔ ویکسینیشن پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فسٹ ڈوز کے تحت ہدف مکمل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں، دوسرے ڈوز کے لئے کال سنٹر قائم کیا ہے تاکہ فون کے ذریعے عوام کو آگاہی دیتے ہوئے بروقت دوسری ڈوز لگانے کے لئے متحرک کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی ایچ او آفس میں قائم کال سنٹر میں پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد سلیم خان کا مذید کہنا تھا کہ کال سینٹر کو فسٹ ڈوز لگانے والے افراد کا ڈیٹا فراہم کردیا گیا ہے اور کال سنٹر دوسرے ڈوز کے لئے عوام کی معاونت میں مصروف ہے، جلد دوسرے ڈوز میں پیشرفت یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ بغیر کسی تاخیر کے سیکنڈ اور بوسٹر ویکسینیشن یقینی بنائیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More