پی ٹی آئی کے امیدوارحیدر علی کی جانب سےانتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، سکول کے بینر پر اپنا لگوا لیا

امیدوار نے بغیر اجازت نامہ کے ہمارے سکول کے پینا فلیکس کے اوپر اپنا سیاسی پینا فلیکس لگایا ہے جو ہمارے معاہدےکی خلاف ورزی ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار جنرل کونسلر سیدوشریف 2 حیدر علی اور سوات ماڈل سوات کے مالک انور رشید کے درمیان شگئ میں سائن بورڈ پینا فلیکس پر تنازعہ ہوا ،انور رشید نے امیدوار  کے خلاف پولیس سٹیشن سیدوشریف میں درخواست دائر کردی۔ درخواست گزار نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھاکہ 3 تاریخ تک سائن بورڈ کے مالک سے ہمارے سکول کے مالک کے ساتھ پینا فلیکس لگانے کا معاہدہ ہوا ہے جو شگئی پرائمری سکول کے قریب روڑ پر واقع سائن بورڈ ہے۔ امیدوار نے بغیر اجازت نامہ کے ہمارے سکول کے پینا فلیکس کے اوپر اپنا سیاسی پینا فلیکس لگایا ہے جو ہمارے  معاہدےکی خلاف ورزی ہے۔پولیس نے تنازعہ کے حل کیلئے دونوں فریقین کے مسلے کے بہتر حل کیلئے ڈی آر سی میں درخواست منتقل کردی۔ جو اس شرط پر راضی نامہ ہوا کہ پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار حیدر علی سیدوشریف 2  آج ہی اپنا پینا فلیکس ہٹائیں گے اور 3 مارچ تک کوئی مداخلت نہیں کرے گا۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کے ایکٹ کے مطابق سائن بورڈ پر بڑے سائز کا پینا فلیکس لگانا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی بھی ہے۔ جو موجودہ ضلعی انتظامیہ اور الیکشن کمیشن کے ذمہ داری ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی والوں کے خلاف نوٹس لیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More