یونیورسٹی آف سوات کے58 طلباء میں 4.4 ملین روپے تقسیم

بی ایس پروگرام کے مستحق طلباء وطالبات کی مالی معاونت میں وظیفہ اور ایک سال کی ٹیوشن فیس شامل ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ہائر ایجوکیشن کمیشن کے Need Based سکالرشپ پروگرام کے تحت یونیورسٹی آف سوات کے 58 طلباء وطالبات میں 4.4 میلین روپے تقسیم کئے گئے۔ سیکرٹری ھائیر ایجوکیشن داود خان تقریب کے مہمان خصوصی جبکہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرحسن شیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ فنانشل ایڈ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عمر حیات کے مطابق بی ایس پروگرام کے مستحق طلباء وطالبات کی مالی معاونت میں وظیفہ اور ایک سال کی ٹیوشن فیس شامل ہے۔ بیچ فور کے 58 طلباء سمیت, جبکہ بیچ سیکنڈ اور تھرڈ کے 40 طلباء وطالبات کو اس سے پہلے سکالرشپس دئے جاچکے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More