شجر کاری مہم کے تحت گرین سکول مہم پورے ولولے کے ساتھ جاری ہے، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فضل خالق

سکول کے طلباء کے لئے شجرکاری کو غیر نصابی سرگرمیوں میں اولین حیثیت دی ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فضل خالق نے کہا ہے کہ سرکاری سکولوں میں گرین سکول مہم کا آغاز کر چکے ہیں، مہم کے تحت سکولوں کے احاطے میں شجرکاری کررہے ہیں جس میں اساتذہ اور طلباء حصہ لے رہے ہیں، سکول کے طلباء کے لئے شجرکاری کو غیر نصابی سرگرمیوں میں اولین حیثیت دی ہے، بھرپور جذبے کے تحت طلباء نہ صرف سکولوں میں بلکہ گاؤں گاؤں شجرکاری مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاریخی ودودیہ ہائی سکول کے دورے کے موقع پر اساتذہ اور طلباء کے ہمراہ شجرکاری کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ودودیہ ہائی سکول کو ایک تاریخی حیثیت حاصل ہے اور سکول لان میں تاریخی اہمیت کے درخت موجود ہیں، لان میں مذید پودے لگا کر اس کے سبزہ زار کو مذید بہتر بنا رہے ہیں۔ شجر کاری کے موقع پر ودودیہ سینٹینیل ماڈل ہائی سکول کے پرنسپل ظہور احمد بھی موجود تھے۔ ودودیہ ہائی سکول نے امسال خصوصی شجرکاری کی ہی اور سبزہ زار کو مذید بہتر بنایا گیا ہے تاکہ نئے پودے لگائے جاسکیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More