برف پوش وادی میاندم میں ضلعی انتظامیہ کا تین روزہ فیسٹیول منعقد کرنے کا فیصلہ

فسٹیول میں ثقافتی اشیاءپر مشتمل سٹالوں کے علاوہ روائتی کھانے پینے کی اشیاء، خواتین اور بچوں کی دل چسپی کی سرگرمیوں پر مشتمل پروگرام شامل ہوں گے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)سوات کی برف پوش وادی میاندم میں ضلعی انتظامیہ سوات کی جانب سے کلچرل فسٹیول منعقد کرنے کا فیصلہ، تین روزہ فسٹیول کا آغاز 18 مارچ کو ہوگا جو20 مارچ تک تین دن جاری رہے گا۔ سوات میں کالام اورگبین جبہ کے بعد اب انتظامیہ نے میاند م کی خوبصورت وادی میں بھی تین روزہ فسٹیول منعقد کرنے کافیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فسٹیول میں ثقافتی اشیاءپر مشتمل سٹالوں کے علاوہ روائتی کھانے پینے کی اشیاء، خواتین اور بچوں کی دل چسپی کی سرگرمیوں پر مشتمل پروگرام شامل ہوں گے ،اس کے علاوہ روایتی موسیقی ، خٹک ڈانس ، رباب کے پروگرامات میں مقامی فنکاروں کے علاوہ مشہور پشتو فنکار اپنے فن کا جادو جگائیں گے، فسٹیو ل کی تیاریاں شروع کردی گئیں ہیں جس میں ملک بھر سے سیاحوں کی کثیرتعداد میں شرکت متوقع ہے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More