عوام عام ادمی کو میئر منتخب کرکے بابوزئی تحصیل کی تقدید بدلیں ، محمد امین

منتخب ہو کر تحصیل بابوزئی کے دیہاتی علاقوں میں زراعت پر خصوصی توجہ دیں گے تاکہ زرعی پیدوار زیادہ ہو اور کسان خوشحال ہو

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) سابق ایم پی اے اور سٹی کونسل بابوزئی سے میئر کے امیدوار محمد امین نے کہا ہے کہ منتخب ہو کر تحصیل بابوزئی کے دیہاتی علاقوں میں زراعت پر خصوصی توجہ دیں گے تاکہ زرعی پیدوار زیادہ ہو اور کسان خوشحال ہو۔ منگلور کے علاقہ کلکٹہ میں انتخابی اجتماع سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کسانوں کے لئے پیدوار کی بہتری کے لئے ان کی جدید تجربات سے تربیت کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل باوزئی کے تمام علاقوں اور مینگورہ شہر کے عوام نے فیصلہ کیا ہے کہ انتخابات کے دوران غم، خوشی میں شریک ہونے والے ارب پتی امیدواروں کو مسترد کردیں گے اور لوگوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اس بار وہ اپنے طبقے کے عام ادمی کو میئر منتخب کرکے اس تحصیل کی تقدید بدلیں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...