تین تحصیلوں میں اتحادیوں سے مل کر الیکشن لڑینگے، انجنئیر امیر مقام

تحصیل بابوزئی میں مسلم لیگ ن کے سید حبیب علی شاہ،تحصیل بریکوٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مختار رضا جبکہ تحصیل چار باغ میں مسلم لیگ ن کے ابرار خان مشترکہ اُمیدوار ہونگے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ سوات کی 3 تحصیلوں بابوزئی، چار باغ اور بریکوٹ میں اتحادیوں سے مل کر الیکشن لڑینگے، تمام کارکنان اتحادی معاہدے کی پاسداری یقینی بنائیں بصورت دیگر اُنکا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں رہیگا، تحصیل بابوزئی میں مسلم لیگ ن کے سید حبیب علی شاہ،تحصیل بریکوٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مختار رضا جبکہ تحصیل چار باغ میں مسلم لیگ ن کے ابرار خان مشترکہ اُمیدوار ہونگے، اس حوالے سے انجینئر امیر مقام کی صدارت میں کیو ڈبلیو پی، پی پی پی اور مسلم لیگ ن کے تینوں تحصیلوں کے عہدیداران کے اجلاس میں مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ نا اہل حکومت، نا اہل حکمرانوں کو ہٹانے اور تحریک عدم اعتماد میں بھی تینوں سیاسی جماعتیں ایک پیج پر ہے سوات میں الیکشن بھی مشترکہ لڑینگے 30 مارچ تک عمران وزیراعظم نہیں رہیگا اسی دن قوم یوم نجات منائے گی، انجینئر امیر مقام نے کہا کہ میں نے ہمیشہ ایک پارٹی کی نہیں بلکہ پورے ڈویژن کی نمائندگی کی ہے اور مشکل میں اپنے عوام کے ساتھ کھڑا رہا آئندہ بھی یہاں کے عوام کو مایوس نہیں ہونے دونگا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی پی پی کے ڈویژنل صدر ملک اکرم خان، ضلعی صدر عرفان چٹان، قومی وطن پارٹی کے رضا اللہ ایڈوکیٹ، شوکت علی اور ن لیگ کے ضلعی صدر قیموس خان نے کہا کہ ہمارا اتحاد چٹان کی طرح مضبوط ہے ایک ہو کر الیکشن لڑینگے اجلاس میں تینوں تحصیلوں کے عہدیداران بھی شریک ہوئے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More