پی ٹی آئی کو سوات میں اپنی شکست واضح نظر آرہی ہے،حمیدالحق

پی ٹی آئی ذمہ داران اپنی یقینی شکست کو فتح میں تبدیل کرنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں، بلدیاتی الیکشن کے دوران وزیر اعظم کا سوات میں جلسہ قابل افسوس ہے لیکن پی ٹی آئی کو یقینی شکست سے کوئی نہیں بچاسکے گا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) امیر جماعت اسلامی سوات حمید الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو سوات میں اپنی شکست واضح نظر آرہی ہے،پی ٹی آئی ذمہ داران اپنی یقینی شکست کو فتح میں تبدیل کرنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں، بلدیاتی الیکشن کے دوران وزیر اعظم کا سوات میں جلسہ قابل افسوس ہے لیکن پی ٹی آئی کو یقینی شکست سے کوئی نہیں بچاسکے گا اور صوبے کے دیگر اضلاع کی طرح سوات میں بھی شکست پی ٹی آئی کا مقدر بنے گی،ان خیالات کا اظہار ضلعی ا نہوں نے ضلعی سیکرٹریٹ میں کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کا سوات میں جلسہ قابل افسوس ہے اور وزیراعظم کے اس فعل کی ہم شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں، مذکورہ جلسہ بلدیاتی الیکشن پر اثر انداز ہونے کیلئے کیا جارہا ہے جو الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی مکمل خلاف ور زی ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More