عمران نیازی وزیراعظم نہیں بلکہ ذہنی مریض بن چکے ہیں، امیر مقام

شہباز شریف وزیراعظم بنتے ہی پورن مارتونگ مخوزی گرڈ پر فوری کام شروع کروائینگے اور عوام کو لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج سے نجات دلائیں گے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران نیازی وزیراعظم نہیں بلکہ ذہنی مریض بن چکے ہیں، مارچ ہی میں قوم کو ان سے نجات دلائیں گے، پوری قوم کے ساتھ زیادتی کی اور میرے حلقے میں ظلم کی انتہاء کردی، شہباز شریف وزیراعظم بنتے ہی پورن مارتونگ مخوزی گرڈ پر فوری کام شروع کروائینگے اور عوام کو لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج سے نجات دلائیں گے، شانگلہ کے عوام کے ساتھ دوسرا بڑا ظلم بشام خوازہ خیلہ ایکسپریس وے اور یونیورسٹی بلڈنگ کا خاتمہ ہے،چار سال ڈٹ کر عمران اور ان کی کٹھ پتلی حکومت کے مظالم و نا انصافیوں کا مقابلہ کیا اپنے قوم کا نام فخر سے بلند رکھا، عمران خان اب ملک کی مزید تباہی اور خونریزی چاہتا ہے، ملک کے تمام اداروں بشمول فوج، عدلیہ، میڈیا، الیکشن کمیشن سب کو گالیاں دینے میں مصروف ہے ان کے مذموم عزائم پورے نہیں ہونے دینگے میرے حلقے اور اپوزیشن کے مشکل کا وقت گزر گیا اب اچھا وقت آنیوالا ہے۔ وہ اپنے آبائی گاؤں پورن شانگلہ میں مرحوم یوسف خان سب انسپکٹراور ظہور محمد ہیڈ ماسٹر کے بھائی کی نماز جنازہ کے بعد عمائدین علاقہ سے بات چیت کر رہے تھے۔ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ عمران نیازی حواس باختہ ہو چکا ہے اور وہ ملک کے تمام اداروں کو گالیاں دینے میں مصروف ہے، چار سالہ حکومت میں عوام کو مہنگائی، بیروزگاری اور بد امنی کے سوا کچھ نہیں دیا وہ مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے جس پر انشاء اللہ مارچ ہی میں اْن کا دھڑن تختہ کرکے گھر چلتا کریں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More