سکولوں میں آن لائن ڈیٹا تک والدین کو رسائی ہوگی،ڈپٹی ڈی ای او سوات فضل خالق خان

کمپیوٹرائزیشن کا یہ اہم ٹاسک ڈی ای او سوات محمد ریاض کی سربراہی میں 30 مارچ تک مکمل کیا جائے گا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر سوات فضل خالق خان نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم سرکاری سکولوں میں معیار تعلیم بہتر بنانے کے لئے اقدامات کے تحت پرائمری،مڈل،ہائی اور سیکنڈری سکولوں کو ڈیجیٹلائز کرنے میں کوشاں ہے اور اس سلسلے میں طلباء و طالبات کے کوائف کو آن لائن نظام میں منتقل کیا جارہا ہے، زیادہ تر سکول کا ڈیٹا اپلوڈ کرلیا گیا ہے اور باقی مندہ ڈیٹا اپلوڈ پر کام تیزی سے جاری ہے، کمپیوٹرائزیشن کا یہ اہم ٹاسک ڈی ای او سوات محمد ریاض کی سربراہی میں 30 مارچ تک مکمل کیا جائے گا، ڈیجیٹلائزیشن سے طلباء وطالبات کی کارکردگی، حاضری اور تمام کوائف ایک کلک پر دستیاب ہونگی اور والدین اور سکول انتظامیہ کو سٹوڈنٹس کے بارے میں تمام معلومات آن لائن سسٹم کے تحت مہیا ہونگے۔انہوں نے کہا کہ تین سالوں سے ضلع سوات خیبر پختونخوا کے تعلیمی میدان میں معیار اور قابلیت کے اعتبار سے سب سے آگے ہے یہ سارا کریڈٹ اساتذہ کو جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول شگئی کے دورے کے موقع پر ڈیجیٹلائزیشن میں پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سکول کے پرنسپل بھی ہمراہ تھے۔ دورے کے موقع پر فضل خالق کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے واضح کردہ ہدایات کی روشنی میں شجر کاری مہم کے تحت طلباء و طالبات اور اساتذہ کرام شجر کاری میں بھی بڑ چڑھ حصہ لے رہے ہیں جو اسں بات کا مظہر ہے کہ طلباء نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More