مینگورہ شہر کے مختلف علاقوں میں پینے کا صاف پانی ناپید

متاثرہ علاقوں کی لوگوں کا پانی کی فراہمی پر مامور ادارے واسا سے شہریوں کو بلاتعطل پانی فراہم کرنے کا مطالبہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)مینگورہ شہر کے مختلف علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی عدم موجودگی کی وجہ سے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے،موسم گرم ہوتے ہی امان کوٹ، رنگ محلہ، بارامہ، حاجی بابا، محلہ زمرد کان کے مکین ضرو رت کا پانی نہ ہونے کی وجہ سے دور دور سے پینے کا پانی سروں پر لانے کیلئے مجبور ہوگئے، متاثرہ علاقوں کی لوگوں کا پانی کی فراہمی پر مامور ادارے واسا سے شہریوں کو بلاتعطل پانی فراہم کرنے کا مطالبہ، متاثرہ علاقوں کی لوگوں نے شکایت کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے علاقوں میں پانی کی سطح کم ہونے کی وجہ سے کنوئیں خشک ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے ان علاقوں میں پانی نہ ہونے سے لوگ مشکلات کے شکار ہیں، دوسری جانب واسا حکام کی جانب سے بھی متاثرہ علاقوں میں پانی کی عدم دستیابی کی شکایات پر گفتگو کرتے ہوئے اہل علاقہ نے کہا کہ واسا حکام پانی کے بل ہر ماہ باقاعدگی سے وصول کرتے ہیں لیکن پانی کی فراہمی مستقل بنیادوں پر نہیں ہورہی ہے، متاثرہ علاقوں کی لوگوں نے حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کیلئے خصوصی اقدامات اُٹھائے جائیں۔  

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More