تحصیل بابوزئی کا پٹواری عوامی شکایات  کے باوجود پٹوارخانے میں براجمان

سوات(عدنان علی نور سے) تحصیل بابوزئی کے پٹواری پرعوامی شکایات  کے باوجود پٹوارخانے سے ہٹوایا نہ جا سکا، مقامی لوگوں نے ڈی سی سوات سے پٹواری اسد کے خلاف قانونی کارروائی اور مینگورہ پٹوارخانے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق مینگورہ پٹوارخانے کے پٹواری اسد نے مبینہ طور پر اپنی من مانیاں شروع کردی ہے، لوگوں کا کہنا ہے کہ زمینوں کے انتقالات و رجسٹری وغیرہ میں مذکورہ پٹواری کی جانب سے صحیح طریقے سے لوگوں کو ڈیل نہیں کیا جا رہا ہے جبکہ مبینہ طور پر رشوت لینے کے باوجود کام کو ٹالتا ہے اور لوگوں کو ذلیل کرتا ہے۔ ذرائع کے مطابق کئی مرتبہ مذکورہ پٹواری کے خلاف ڈپٹی کمشنر کو شکایات لگائے جاچکے ہیں لیکن مقامی ایم پی اے کی مبینہ اشیر باد سے پٹواری اسد کے خلاف کارروائی نہیں کی جا رہی ل اور نہ ہی اُن کو مینگورہ پٹوار خانے سے ہٹایا جا رہا ہے ۔لوگوں نے ڈپٹی کمشنر سوات سے مینگورہ پٹوار خانے کے پٹواری کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More