شاہ ڈھیرئی، موٹر سائیکل حادثے میں ایک جاں بحق

حادثہ میں دوسرا نوجوان عبداللہ ولد فراموش ساکن فضل آباد شاہ ڈھیرئی زخمی ہوا ہے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)سوات کی تحصیل کبل کے علاقے شاہ ڈھیرئی میں ٹریفک حادثہ، دوموٹرسائیکل سوار آپس میں ٹکرانے سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا، ذرائع کے مطابق گزشتہ روز دیولئی کے مقا م پر حادثہ ہوا جس میں دوموٹرسائیکلوں پر سوار نوجوان حمیداللہ ولدخونہ گل ساکن شگئی جس کی عمر20/21سال تھی ابتدائی طورپر زخمی ہوا جسے ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا حادثہ میں دوسرا نوجوان عبداللہ ولد فراموش ساکن فضل آباد شاہ ڈھیرئی زخمی ہوا ہے جسے کبل ہسپتال میں علاج کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More