تحریک انصاف کے اُمیدوار پر دس ہزار جرمانہ قانون کے ساتھ مذاق ہے، حمید الحق

چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طو رپر اس کا نوٹس لیں اور الیکشن کمیشن کے ساکھ کو بحال کردیں

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) امیر جماعت اسلامی ضلع سوات حمید الحق نے ضلعی سیکرٹریٹ سے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 16 مارچ 2022 ء کو گراسی گراؤنڈ میں الیکشن کمیشن کے منع کرنے کے باوجود وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کا جلسہ کرنے پر الیکشن کمیشن نے جو نوٹس جاری کیا تھا جسکی تعمیل نہ کرتے ہوئے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ الیکشن کمیشن کے سامنے حاضر نہیں ہوئے جس پر فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کاتحصیل مئیر بابوزئی کیلئے پی ٹی آئی کے امید وار پر صرف 10,000رو پے جرمانہ لگانا قانون اور الیکشن کمیشن کے ساتھ مذاق ہے،اس سے الیکشن کمیشن کے دوہرے معیار کا اندازہ ہوتاہے۔اس سے الیکشن کمیشن کے ساکھ کو نقصان پہنچا ہے،اس کو ہم سراسر مسترد کرتے ہیں اور چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طو رپر اس کا نوٹس لیں اور الیکشن کمیشن کے ساکھ کو بحال کردیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More