مسلم لیگ ن 22 مارچ کو طاقت کا مظاہرہ کرے گی، امیر مقام

ملک میں مسلم لیگ ن کی حکومت کی صورت میں دوبارہ خوشحالی کا دور آئے گا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صدر انجینئرا میر مقام نے کہا ہے کہ 22 مارچ کو مسلم لیگ ن سوات میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، گراسی گراؤنڈ جلسہ میں کارکنان بھر پور شرکت کریں، عمران نیازی اور اس کے ٹولے کا جانا ابھی ٹھہر گیا ہے، اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال بھی ان کیلئے بے جا ہو گا، بہت جلد ان نالائقوں سے چھٹکارا مل جائے گا اورانشاء اللہ ملک میں مسلم لیگ ن کی حکومت کی صورت میں دوبارہ خوشحالی کا دور آئے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس سنگوٹہ میں 22 مارچ کو گراسی گراؤنڈ میں مریم نواز کے جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں پارٹی عہدیداروں اور ذمہ داروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو عوام کے ساتھ کی گئی زیادتیوں کا حساب دینا پڑے گا، وہ دوبارہ اقتدار کے خواب دیکھنا چھوڑ دے اور اپنے کئے گئے عوام دشمن پالیسیوں کے جواب کا سوچیں، اپنے ساتھیوں کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے مشکل میں ساتھ نہیں چھوڑا اور چٹان کی طرح میرے ساتھ کھڑے رہے جس سے میرا حوصلہ بلند رہا ابھی عوامی دور آنے والا ہے ظلم کی یہ تاریک رات ختم ہونیوالی ہے، اپنے دور میں بچھائے گئے گیس پائپوں میں گیس پہنچائیں گے، چکدرہ، کالام ایکسپریس وے اور خوازہ خیلہ بشام ایکسپریس وے دوبارہ ترقیاتی پروگرام میں ڈال کر منصوبہ مکمل کریں گے، مہنگائی کے طوفان سے غریب عوام کو آزاد کر تے ہوئے چوروں اور ڈاکوؤں کا دور ختم کر یں گے،وہ انہوں نے پارٹی قائدین پر زور دیا کہ وہ جلسے کی تیاریاں شروع کریں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو جلسہ میں شرکت کی دعوت دے، انہوں نے کہا کہ کارکنان بلدیاتی الیکشن کی بھی بھر پور تیاریاں کریں، انشاء اللہ عوام اس دفعہ شیر پر ہی مہر لگائیں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More