میاندم میں کلچرل فیسٹول دوسرے روز بھی جاری رہا

فسٹیول میں شرکت کرنے والوں کیلئے مقامی لوک موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)سوات کے سیاحتی علاقے میاندم میں کلچرل فسٹیول کے دوسرے روز بھی مختلف ایونٹس کا سلسلہ جاری رہا جس میں مقامی لوگوں کے علاوہ سیاحوں کی کثیر تعداد نے شرکت، فسٹیول میں سائیکل ریس کے مقابلے بھی ہوئے، ضلعی اور سپورٹس انتظامیہ کے تعاؤن سے سوات کے خوبصورت برفانی علاقے میاندم میں جاری فسٹیول کے دوسرے روز بھی گہما گہمی رہی اور سیاحوں سمیت مقامی لوگوں نے فسٹیول کے مختلف تقریبات میں شرکت کی، فسٹیول میں مختلف اشیاء کے سٹال بھی لگے ہوئے ہیں جس میں لوگوں کی دل چسپی کیلئے مقامی اشیاء، دستکاری، لکڑی کے بنے برتن اور مقامی جڑی بوٹیوں سے بنے ادویات کے سٹالوں پر لوگوں کا خاصا رش رہا، فسٹیول میں شرکت کرنے والوں کیلئے مقامی لوک موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس میں مقامی اور غیر مقامی فنکاروں نے لوگوں کو محظوظ کیا،فسیٹول میں سائیکلنگ کے مقابلے بھی ہوئے جس میں مقامی اور غیر مقامی کھلاڑیوں نے اپنے فن کے جوہر دکھائے، آج 20 مارچ بروز اتوار کو فسٹیول کے اختتامی تقریبات منعقد ہوں گے۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More