میاندم میں تین روزہ کلچرل فیسٹول اختتام پذیر ہوگیا

انفارمیشن سنٹر، فوڈ کورٹ، کڈز پلے ایریا، خٹک ڈانس، رباب، ڈرامہ، خاکے، روایتی موسیقی، شاعری وغیرہ بھی فیسٹیول کا حصہ تھے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )سوات کی حسین وادی میاندم میں تین روزہ کلچرل فسٹیول اختتام پذیر ہوگیا، تیسرے روز بھی مختلف قسم کے ایونٹس منعقد کئے گئے جس میں مقامی اور مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے حصہ لے کر شائقین سے داد وصول کی، ضلعی انتظامیہ سوات کے زیر اہتمام میاندم کلچرل فسٹیول پی ٹی ڈی سی موٹل میاندم میں منعقد کیا گیا تھا جس میں مختلف قسم کے کلچرل پروگرامز، روایتی اشیاءکے سٹالوںکے علاوہ کھیلوں کے مقابلے بھی شامل تھے، انفارمیشن سنٹر، فوڈ کورٹ، کڈز پلے ایریا، خٹک ڈانس، رباب، ڈرامہ، خاکے، روایتی موسیقی، شاعری وغیرہ بھی فیسٹیول کا حصہ تھے،ضلعی انتظامیہ کے مطابق سوات میں سیاحت کی فروغ کیلئے اس فسٹیول کا انعقاد کیا گیا تھا،اختتامی تقریب میں خواتین کی ایک بہت بڑی تعداد کے علاوہ ملک بھر سے کثیر تعداد میں سیاحوں نے شرکت کرتے ہوئے مختلف مقابلوں، روایتی کھانوں، موسیقی اور دیگر سرگرمیوں سے محظوظ ہوئے، فیسٹیول میں جمناسٹک، میراتھن ریس، ہائیکنگ، باکسنگ، باڈی بلڈنگ اور سائیکل ریس کے مقابلے منعقد ہوئے،فیسٹیول کو کامیاب بنانے کیلئے ریجنل سپورٹس آفیسر کاشف فرحان اور ضلعی انتظامیہ نے بہترین انتظامات کئے تھے جس کا مقصد سوات کے سیاحتی مقامات کو سیاحوں کیلئے پرکشش بنا کر ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو اس جانب راغب کرنا ہے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپورٹس افیسر کاشف فرحان نے کہا کہ اس قسم کی سرگرمیوں سے نہ صرف سیاحت کوفروغ ملے گا بلکہ مقامی سطح پر لوگوںکو روزگارکے مواقع بھی ملیں گے، اختتامی تقریب میں میڈیا کے نمائندوں سمیت مختلف شعبوںمیں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو شیلڈ دئے گئے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More