جامعہ ریاض الجنہ اللبنات و البنین کے فاضلات کے اعزاز میں تقریب ختم بخاری کا انعقاد

تقریب کے اختتام پر ملک و ملت کی ترقی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)جامعہ ریاض الجنہ اللبنات و البنین نویکلے مینگورہ کے فاضلات کے اعزاز میں پروقار تقریب ختم بخاری کا انعقاد کیا گیا۔ جامعہ سے اس سال37 طالبات نے درس نظامی تکمیل کی سند حاصل کی،تقریب سے امیر جماعت اسلامی ضلع سوات حمید الحق،شیخ القرآن قاری لطیف اللہ،شیخ القرآن سید محمود فاروقی،جامعہ کے ڈا ئریکٹر مولانا فضل وہاب سمیت دیگر علمائے کرام نے بھی خطاب کیا۔تقریب پوزیشن ہولڈرز طالبات میں اعزازات بھی تقسیم کئے گئے۔تقریب سے خطاب ضلعی امیر نے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں طالبات کی فراغت خوش آیند ہے،معاشرے کی سدھار میں تعلیم یافتہ خواتین کااہم کردار ہے،خواتین ملک میں اسلامی انقلاب کی جد وجہد میں اپنا کردار ادا کریں،تقریب کے اختتام پر ملک و ملت کی ترقی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More