کوٹہ، آزاد امیدواروں کے درمیان تصادم،پولنگ کا عمل روک دیا گیا

ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم نے تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹی ایچ کیو ہسپتال بریکوٹ منتقل کر دیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )گورنمنٹ پرائمری سکول کوٹہ پولنگ سٹیشن میں کارکنان کے درمیان جھگڑا، تین افراد شدید زخمی ہو گئے، سکول میں پولنگ کا عمل روک دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جنرل کونسلر کی نشست پر انتخابات میں حصہ لینے والے دو امیدواروں کے مابین جھگڑا ہوا جس کے بعد دونوں امیدواروں کے حامیوں نے بھی میدان جنگ میں چلانگ لگا دی اور ایک دوسرے پر لاتوں اور گھوسوں کی بارش کردی، پولیس نے آکر متشعل افراد کو منتشر کردیا۔جس کے بعد سکول میں پولنگ کا عمل روک دیا گیا۔ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم نے تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹی ایچ کیو ہسپتال بریکوٹ منتقل کر دیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More