شاہد علی 15ہزار کی لیڈ سے سٹی مئیر منتخب

دوسرے نمبر پر جمیعت علماء اسلام کے مولانا حجت اللہ نے 21623 ووٹ حاصل کئے ہیں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ملاکنڈ ڈویژن کے واحد مئیر کی نشست پر پاکستان تحریک انصاف کے شاہد علی کامیاب ہوگئے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق سوات کی تحصیل بابوزئی کل252 پولنگ اسٹیشنوں سے حاصل کردہ نتائج  کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے شاہد علی نے 36938 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ دوسرے نمبر پر جمیعت علماء اسلام کے مولانا حجت اللہ نے 21623 ووٹ حاصل کئے ہیں، اسی طرح عوامی نیشنل پارٹی کے نثار احمد نے 17444 ووٹ حاصل کئے جبکہ جماعت اسلامی کے محمد امین نے 17329 ووٹ حاصل کئے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے سید حبیب علی شاہ 16378 ووٹ،آزاد امیدوار خالد محمود2691 جبکہ آزاد امیدوار محمد افضل خان نے 749 ووٹ حاصل کئے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More