موسم گرما کے لئے پی ڈی ایم اے کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا

سید ظہیر الاسلام نے پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ محکموں کو اس سلسلے میں بھرپور منصوبہ بندی کرنے کے احکامات جاری کئے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام کی زیرِ صدارت پی ڈی ایم اے کی موسم گرما کے لئے تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملاکنڈ ڈویژن کے اضلاع سے انتظامی اور ریلیف آفیسرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں موسم گرما کے دوران بارشوں اور برف یا گلیشیر پگھلنے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پیشگی منصوبہ بندی کرنے، ٹیموں کی تیاریوں اوروسائل و مسائل کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام کا کہنا تھا کہ کسی بھی ناگہانی آفت کی صورت میں عوام اداروں کی طرف دیکھتے ہیں اور ایسے میں ایک بہترین منصوبہ بندی ہی اداروں کو بہتر کردار ادا کرنے میں مدد دیتی ہے۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام نے پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ محکموں کو اس سلسلے میں بھرپور منصوبہ بندی کرنے کے احکامات جاری کئے۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کا کہنا تھا کہ وسائل کی دستیابی یقینی بنانے کے لئے حقیقی اعداد و شمار پر مبنی پلان متعلقہ فورمز کو بھیجے جائیں۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کے لئے ایک بہت بڑا مسئلہ ہے جسں کے منفی اثرات کو کم کرنے کے لئے اداروں کو بھرپور منصوبہ بندی کے تحت کام کرنا ہوگا۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام کا کہنا تھا کہ معلومات کی بروقت فراہمی نقصان سے بچنے میں مدد گار ہوتی ہے اور ایسے میں موسمی تغیر اور آفات سے متعلق ڈیٹا منظم رکھنے پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام نے رواں سال موسم سرما میں برف باری کے دوران مستعدی سے کام کرنے اور شدید برفباری سے بہتر انداز میں نمٹتے ہوئے آمدورفت رواں رکھنے پر ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا             

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More