سوات موٹر وے فیز ٹو کا افتتاح اگلے ہفتہ وزیر اعلیٰ کریں گے

سوات میں اس وقت صحت، تعلیم، ٹورزم، مواصلاتی نظام،بجلی و گیس سمیت 230 ارب روپے کے دیگر ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) وزیر اعلی محمود خان اگلے ہفتے سوات میں  58ارب روپے کی لاگت سے بننے والے سوات موٹروے فیز ٹو اور 16 ارب روپے کی لاگت سے صاف پانی منصوبہ گریویٹی واٹر سپلائی سکیم کا افتتاح کریں گے۔سوات میں اس وقت صحت، تعلیم، ٹورزم، مواصلاتی نظام،بجلی و گیس سمیت 230 ارب روپے کے دیگر ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی، سوات اور مالاکنڈ ڈویژن کے محرومیوں کا ازالہ کرکے علاقے کو ترقی کے نئے سفر میں داخل کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار وزیر اعلی محمود خان نے سوات پریس کلب کے چیئرمین سعید الرحمن سے وزیر اعلی ہاوس پشاور میں ملاقات کے دوران کی۔۔وزیر اعلی محمود خان کا کہنا تھا کہ سوات اور مالاکنڈ ڈویژن  ماضی میں قدرتی آفات اور دہشتگردی سے کافی متاثر ہوا تھا لیکن بد قسمتی سے ماضی کے حکمرانوں نے  اقتدار کے مزے لئےاور ان علاقوں کے تعمیر و ترقی کے بجائے اقتدار اپنی ذاتی مفادات کے لیے استعمال کیا۔۔انہوں نے مزید کہا کہ سوات اور مالاکنڈ ڈویژن کے مسائل سے اگاہ ہوں جس کے خاتمے کے لیے عملی اور سنجیدہ اقدامات اٹھا چکے ہیں۔۔بہت جلد دیر موٹروے کا سنگ بنیاد رکھیں گے جس کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کردی گئی ہے ۔چکدرہ سے فتح پور تک 88کلو میٹر طویل سوات موٹروے فیز ٹو کے لیے بھی تمام انتظامات مکمل کئے گئے ہیں اور اگلے ہفتے سوات موٹروے فیزٹوکا باقاعدہ سنگ بنیاد رکھا جائے گا جس پر 58 ارب روپے خرچ ہوں گے۔سوات موٹروے فیز ٹو سے سوات اور مالاکنڈ ڈویژن میں ترقی کا نیا سفر شروع ہوگا جس سے نا صرف سیاحوں اور مقامی لوگوں کو سفری میں آسانی ہوگی بلکہ علاقے میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔۔وزیر اعلی محمود خان نے سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے شہریوں کے لیے خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ 16 ارب روپے کی لاگت سے صاف پانی کے منصوبے کا بھی جلد افتتاح کرونگا جس سے مینگورہ شہر کے تمام ابادی کو بلاکسی تعطل24 گھنٹے صاف اور فیلٹر پانی فراہم ہوگا اس منصوبے کی تکمیل سے مینگورہ شہر میں پانی کے کمی کا مسلہ بھی مستقل طور پر حل ہو جائے گا ۔وزیر اعلی محمود خان نے یہ بھی واضح کیا کہ مینگورہ شہر کے باسیوںکو گیس کےلو پریشر کا سنگین مسلہ در پیش تھا جس کے حل کے لیے فوری طور پر 20 کروڑ روپے فنڈز ریلیز کر دی ہے اورگیس کے لو پریشر کے خاتمے کے لئے نئے گیس سپلائی لائن پر تیزی سے کام جاری یے جس کے باعث مینگورہ شہر میں لو پریشر کا مسلہ مستقل بنیادوں پر حل ہوجائے گا۔وزیر اعلی محمود خان کا کہنا تھا کہ 10 کروڑ روپے کی لاگت سے ہاکی گراؤنڈ میں بین الاقوامی معیار کے مطابق اسٹروٹرف لگا دیا گیا ہے جس سے نوجوانوں کوکھیل کے بہترین مواقع میسر ہوں گے ۔۔وزیر اعلی نے یہ بھی کہا کہ گراسی کرکٹ گراؤنڈ اور خواتین کے لیے جمنیزم کے تعمیر کے لیے 70 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جس کا بھی جلد افتتاح کرو گا ۔سوات میں مالاکنڈ ڈویژن کا واحد پیڈز اسپتال، ڈینٹل کالج، سیدوشریف اسپتال کے بحالی، انجینئر نگ یونیورسٹی، ایگری کلچر یونی ورسٹی، سوات یونی ورسٹی، نئے کالجز قیام،اسکولوں کے اپ گریڈیشن، گابین جبہ، ملم جبہ، کالام سمیت دیگر سیاحتی مقامات تک سڑکوں کی تعمیر تحرک انصاف حکومت کے کارنامے ہیں۔۔۔انہوں نے کہا کہ سوات کے صحافیوں نے بھی علاقے کے تعمیر و ترقی اور امن و امان کے قیام میں کلیدی کردار ادا کیا ہے اور حکومت کے جانب سے سوات کے صحافیوں کے فلاح و بہبود کے لیے بھر پور کردار ادا کیا جائے گا۔۔سوات کے صحافیوں کیلئےمیڈیا کالونی کا اعلان کیا گیا ہے اور میری پوری کوشش ہے کہ سوات کے صحافیوں کے میڈیا کالونی سمیت دیگر مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے اس کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More