شیلٹر ہوم میں سحری اور اللہ اکبر مسجد سیدو شریف میں افطاری کا بندوبست

افطاری میں ہسپتالوں میں آئے مریضوں کے اٹینڈنٹس، مسافر اور روزگار کی تلاش میں آئے افراد کثیر تعداد میں شریک ہورہے ہیں

سوات (زما سوات ڈاٹ کام )شیلٹر ہوم میں رمضان دسترخوان کے تحت سحری کا اہتمام کم آمدن والے افراد خصوصاً غرباء و مساکین کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے بھرپور کوشش کررہے ہیں، ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان،ضلعی انتظامیہ اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ نے مشترکہ طور پر بے گھر، بے سہارا، غریب اور کم آمدن والے افراد کی سہولت کی خاطر رمضان دسترخوان کا بندوبست کیا ہے، رمضان دسترخوان کے تحت شیلٹر ہوم میں سحری اور اللہ اکبر مسجد سیدو شریف میں افطاری کا بندوبست کیا گیا ہے۔ رمضان دسترخوان کا آغاز رمضان المبارک کے آغاز سے ہی کردیا گیا تھا جس میں مختلف افراد روزانہ کی بنیاد پر سحری اور افطاری میں شریک ہورہے ہیں۔ افطاری میں ہسپتالوں میں آئے مریضوں کے اٹینڈنٹس، مسافر اور روزگار کی تلاش میں آئے افراد کثیر تعداد میں شریک ہورہے ہیں۔ رمضان دسترخوان کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ رمضان المبارک میں عوام خصوصاً غرباء کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ امسال شیلٹر ہوم میں سحری کا خصوصی بندوبست کیا گیا ہے جسمیں ضرورت مند افراد شریک ہورہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں تحصیلوں میں متحرک ہیں اور اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخ پر دستیابی یقینی بنانے کے لئے سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے اور ساتھ ساتھ تحصیل لیول پر سستا بازاروں کا بھی انعقاد کیا گیا ہے جس میں اشیاء خوردونوش عوام کو رعائتی قیمتوں پر دستیاب ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شکایات کے ازالے کے لئے بھی ڈسک قائم کئے گئے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More