جنگلات و قریبی مقامات میں آگ لگانے پر پابندی عائد، ضلع سوات میں دفعہ 144 نافذ

پابندی کا اطلاق 60 دنوں کے لئے عائد کیا گیا ہے اور خلاف ورزی کی صورت میں سیکشن 188 پی پی سی کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ضلعی انتظامیہ سوات کی جانب سے ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے جنگلات یا متصلہ علاقوں میں کسی قسم کی آگ لگانے، آتش بازی یا کسی قسم کی بھی دوسری کاروائی جس سے اگ لگنے کا خدشہ ہو پابندی عائد کردی گئی ہے۔ پابندی کا اطلاق 60 دنوں کے لئے عائد کیا گیا ہے اور خلاف ورزی کی صورت میں سیکشن 188 پی پی سی کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ و ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ محکمہ جنگلات، ماحول و جنگلی حیات کے نوٹیفیکیشن کے تناظر میں اور جنگلات میں آگ لگنے کے بڑھتے ہوئے واقعات میں اضافے کے سبب پابندی لگائی گئی ہے تاکہ جنگلات اور جنگلی حیات کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More