مٹہ، چچاذاد بھائیوں کے درمیان تصادم، دو افراد جاں بحق

دونوں فریقین آپس میں چچا زاد بھائی تھے اور راستہ کا تنازعہ کافی عرصہ سے چل رہا تھا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )تحصیل مٹہ کے علاقہ شور شاہی گٹ میں چچازادبھائیوں کے مابین راستے کے تنازعے پر لڑائی ہوئی جس میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے ۔ شور شاہی گٹ میں دو فریقین چچازادبھائیوں کے مابین راستہ کے تنازعہ چل رہا تھا جس میں گزشتہ روز دونوں فریقین کے مابین لڑائی ہوئی جس کے نتیجے میں ایک فریق سے حسین احمد ولد سعید اللہ جاں حق جبکہ دو افراد زخمی جبکہ دوسرے فریق سے سبحان علی ولد روشن جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا، زخمیوں کو تشویشناک حالت میں سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا، دونوں فریقین آپس میں چچا زاد بھائی تھے اور راستہ کا تنازعہ کافی عرصہ سے چل رہا تھا،پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More