
کبل کے علاقہ ڈڈھارہ میں ٹریفک حادثہ، دو افراد جاں بحق
پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے
سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ ڈڈھارہ میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق ڈڈھارہ میں ٹرک اور موٹر سائیکل کے دوران تصادم ہوا جس کے نتیجے میں حمید اختر ولد محمد زمین سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔