بیدرہ میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ کی غیر جانبدار انہ تحقیقات جاری ہے،پولیس

اس ضمن میں پولیس پر کسی قسم کا دباؤ نہیں

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) تحصیل مٹہ کے علاقہ بیدرہ میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ کی غیر جانبدار انہ تحقیقات جاری، اصل حقائق جلد سامنے لائے جائیں گے، پولیس پر کسی قسم کا سیاسی دباؤ نہیں، ان خیالات کا اظہار ایس پی انوسٹی گیشن شاہ حسن خان نے ایڈیشنل ایس پی ارشد خان اور ڈی ایس پی سٹی بادشاہ حضرت خان کے ہمراہ تھانہ مینگورہ میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا، انہوں نے بتایا کہ چند دن قبل پولیس پارٹی بیدرہ میں 419/420 کے ملزمان کو گرفتار کرنے جارہی تھی کہ راستے میں انہیں گاڑی میں بیٹھے چند مسلح افراد ملے جنہیں پولیس نے گرفتار کرنے کی کوشش کی جن میں سے ایک ملزم گرفتار کرلیا گیا تاہم باقی ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے جبکہ بعد ازاں اہل علاقہ کو پولیس کے خلاف اشتعال دلاکر حالات خراب کردیئے، جہاں پر مشتعل عوام نے پولیس پر حملہ کرکے ان سے اسلحہ بھی چھین لیا تا ہم پولیس حکام نے فوری ایکشن لیکر انہیں چھڑا لیا، انہوں نے مزید کہا کہ واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات جاری ہیں، اس ضمن میں پولیس پر کسی قسم کا دباؤ نہیں، اصل حقائق جلد منظر عام پر لائے جائیں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More