پارڑئی میں ٹریفک حادثہ، ماں بیٹے سمیت تین جاں بحق، ایک زخمی

حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل بریکوٹ کے علاقہ پارڑئی میں موٹر کار اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں ماں بیٹے سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق تصادم کے نتیجے میں مسماۃ خارو زوجہ سلیمان ، طفل شاہ فہد ولد سلمان بعمر قریب 5/6 سال ساکنان جوڑ شیر گڑھ مردان جبکہ ایک راہگیر طفل زوہیب ولد جہانگیر بعمر قریب 8 /9 سال سکنہ پارڑی جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ ابرار ولد سلیمان سکنہ جوڑ شیر گڑھ مردان کو تشوشناک حالت میں بریکوٹ ہسپتال منتقل کرکے بعد ازاں سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More