عالمی یوم تھیلسمیاء کے موقع پر الفجرفاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد

خون کی کمی کی وجہ سے بہت سارے موت کے منہ میں ہیں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )8 مئی عالمی یوم تھیلسمیاء کے موقع الفجرفاؤنڈیشن کے زیر اہتمام خپل کور ماڈل سکول تھلسیمیاء حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی۔تقریب کا مقصد تھیلسیمیاء کے روک تھا کے حوالے عوام شعوراُجاگر کرنا اور تھیلسیمیاء میں مبتلا بچوں کے ساتھ اظہار یک جہدی کرنا تھا۔ تقریب میں تھیلیسیمیاء میں مبتلا بچوں سماجی کارکنوں سکول اور کالج کے طلباء،طبی ماہرین اور عام لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سماجی کارکن سرزمین خان نے کہا کہ تھلیسیمیا کے مرض سے ہزاروں بچے فوت ہو چکے ہیں اور خون کی کمی کی وجہ سے بہت سارے موت کے منہ میں ہیں، یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ تھلیسیمیا کے مرض میں مبتلابچوں کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں اور ان کے لئے خون اور علاج معالجے کے لئے کام کریں اور لوگوں میں اس مرض کے پھیلنے کے وجوہات کے بارے میں آگاہی پھیلائیں،خپل کور فاونڈیشن کے ڈائریکٹر حاجی محمد علی نے کہا کہ کسی ملک کے نوجوان اس کی طرقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں اور ہمارے نوجوانوں کو آگے بڑھ کر تھلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کے لئے خون عطیہ کرنے کے لئے فعال کردار ادا کریں اور ان بچوں کی زندگی برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں، ڈاکٹر لقمان نے کہا کہ تھلیسیمیا مرض پر قابو پانا مشکل نہیں اور صرف آگاہی سے ہی اس سے بچا جا سکتا ہے، بد قسمتی سے آگاہی کی کمی کی وجہ سے آج پاکستان میں ہر سو افراد میں سات بچے تھلیسیمیا مائینر میں مبتلا ہیں، اس لئے تمام پاکستانیوں کو چاہئے کہ شادی سے پہلے تھلیسیمیا ٹسٹ کریں تا کہ ان کے بچے اس مرض میں مبتلا نہ ہو، انہوں نے کہا کہ تھلیسیمیا کے لئے بین الاقوامی قوانین پاکستان میں لاگو ہونے چاہئے اور عوام میں اس مرض کے پھیلنے کے وجوہات کے بارے میں آگاہی پھیلائیں اور اس مرض کو قابو کرنے میں مدد دیں، اس موقع پر سکول کے بچوں نے ملی نغمے پیش کئے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More