سوات پولیس کی کارروائی موٹر سائیکل چور گرفتار،10عدد سرقہ شدہ موٹر سائیکل برآمد

گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ سیدو شریف میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہیں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)  ڈی ایس پی سرکل سیدو شریف عطاء اللہ شمس کی نگرانی میں ایس ایچ اُو تھانہ سیدو شریف فضل رحیم خان اور اُن کے ٹیم جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 10عدد چوری شدہ موٹر سائیکلز برآمد کرلی، برآمد شدہ موٹر سائیکلز ضلع سوات کے مختلف علاقوں سے چوری کئے گئے تھے، گرفتار ملزمان میں نثار علی ولد فضل واحد سکنہ سیرئی سالنڈہ چارباغ اور سلمان شاہ ولد روغن شاہ سکنہ بٹ خیلہ شامل ہیں۔ اسی طرح ملزم شعیب ولد دلاور سکنہ فیض آباد سے ایک عدد سونے کا ہار ایک تولہ اور 4ہزار روپے نقد جو دوران عید ایک گھر سے چوری کئے تھے برآمد کرلی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ سیدو شریف میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More