امتحانات میں نقل کی روک تھام، ضلعی انتظامیہ کا دکانوں پر چھاپے

متعدد دکانوں کو سیل اور فروخت کرنے والوں کو گرفتار کرلیا گی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) امتحانات میں نقل کی روک تھام کے لیے ڈپٹی کمشنر سوات جُنید خان کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی-1 سہیل خان نے مینگورہ کے اُدھیانہ مارکیٹ میں مختلف بُک شاپوں کی اچانک انسپیکشن کی ، انسپیکشن کے دوران کئی دکانوں میں پاکٹ گائڈ اور دیگر نقل میں استعمال ہونے والا مواد برآمد ہونے پر متعدد دکانوں کو سیل اور فروخت کرنے والوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ تحصیل بابوزئ میں کسی بھی شخص کو طلباء کے مستقبل کے ساتھ کھیلنے کی کوشش پر سخت قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More