مینگورہ پولیس کی کارروائی، گن پوائنٹ پر لوٹنے والا 6 رکنی گینگ گرفتار

ہ گیننگ دو مقامی افراد سمیت چھ افراد پر مشتمل ہیں دو ماہ کے دوران گیننگ کے خلاف 9 رپورٹ درج ہوئے ہیں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ شہر کے مختلف علاقوں میں شہروں کو گن پوائنٹ پر لوٹنے والے گیننگ گرفتار، موٹر کار، موٹر سائیکل، نقد کیش، پیستول سمیت دیگر چیزیں برآمد تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ایس پی ارشد خان نے ڈی ایس پی سٹی بادشاہ حضرت، ایس ایچ اُو تھانہ مینگورہ مجیب عالم خان، انوسٹی گیشن آفیسر مشرف خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے مختلف علاقوں میں شہروں کو گن پوائنٹ پر لوٹنے والے گیننگ کو گرفتار کرلیا جس میں موٹر کار، موٹر سائیکل، نقد کیش، پیستول سمیت دیگر چیزیں برآمد کر لی گئیں انہوں نے کہا کہ گیننگ دو مقامی افراد سمیت چھ افراد پر مشتمل ہیں دو ماہ کے دوران گیننگ کے خلاف 9 رپورٹ درج ہوئے ہیں جبکہ ملزم خالد خان گیننگ کا لیڈر ہے جن کا تعلق پشاور سے ہے اور پشاور پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب ہیں اور پشاور کے گینگز کا سرغنہ ہے۔ گرفتار ملزمان میں خالد خان گینگ لیڈر سمیت شاکر ولد وزیر خان سکنہ پشاور، مصور ولد انور سکنہ پشاور، عالمگیر ولد کچکول سکنہ پشاور، وسیم اکرم ولد عقیل زادہ سکنہ گلکدہ اور حسین علی ولد گل زمین سکنہ ڈھنڈونو قلعہ رحیم آباد شامل ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ملزم خالد خان مختلف واقعات میں پولیس کو مطلوب تھا اور پولس کے ماہرِ ٹیم نے بروقت کارروائی کر کے اہم گیننگ کو گرفتار کر لیا ہے۔ مختلف گیننگ ابتدائی طور پر مقامی لوگوں کا سہارا لے کر واردات کرتے ہیں اور مقامی لوگوں کو چاہیے کہ غیر مقامی افراد کے حوالے سے پولیس کو بروقت آگاہ کریں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More